FBISE HSSC-II / Second Year Intermediate Exam Result 2018 – Top Position Holders
فیڈرل بورڈ کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے ،پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشنیں لڑکے لے اڑے جبکہ آرٹس مضامین میں لڑکیاں پہلی پوزیشن پر برقرار رہی ہیں،59ہزار568امیدواروں میں سے 77.41فیصد کے حساب سے 46 ہزار 112 طلباءپاس اور 13ہزار400امیدوار مکمل فیل قرار پائے۔مجموعی جی پی اے 2.94رہا ، غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے 56کیسز سامنے آئے جبکہ 45امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے ہیں۔ پیر کے روزوفاقی تعلیمی بورڈ کے مرکزی ہال میں منعقدہ نتائج کی تقریب میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے رزلٹ کا اعلان کیا،سیکرٹری بورڈ ،کنٹرولر امتحانات سمیت بورڈ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر بتایاکہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے پوزیشن لینے والے طلباءو طالبات کے اعزاز میں ہونے والی روایتی تقریب ملتوی کردی گئی ہے جو کہ اب عیدالاضحی کے بعد ہوگی۔

HSSC Prize Distribution ceremony will be held After Eid ul Azha 1439 AH
دوسری جانب بورڈ کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ رواں برس 59,568 طلبا و طالبات امتحان کا حصہ بنے جبکہ اس دوران پاس ہونے والے طلباو طالبات 77.41 فیصد ہیں ،پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن تین طلباءنے حاصل کی تینوں کا تعلق سرگودھا کے نجی کالج سے ہے،ان میں حماد سلیم پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حماد سلیم ، معصومہ زینب اور مومنہ ماہم نے 1058 نمبر حاصل کیے ،دوسری پوزیشن 1057 کے ساتھ محمد معیز مبشر پنجاب کالج آف سائنس جبکہ تیسری پوزیشن 1053 نمبر کے ساتھ ہائی ٹیک سکول ٹیکسلا کی ایمن گل نے حاصل کی،انجینئر نگ گروپ میں 1049 نمبر کے ساتھ محمد احمد منصور نے پہلی پوزیشن حاصل کی انکا تعلق فوجی فاونڈیشن کالج راولپنڈی سے ہے،دوسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج آف بوائز جی ٹین کے محمد عظیر آصف نے حاصل کی ،تیسری پوزیشن پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی طالبہ بریرا سعدیہ نے 1042 نمبر کے ساتھ حاصل کی ،جزل سائنس گروپ میں 1020 نمبر کے ساتھ ایمن عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،دوسری پوزیشن رابعہ سجاد نے 991 نمبر کے ساتھ حاصل کی ،تیسری پوزیشن پر زنیر وسیم 990 نمبر کے ساتھ رہے ، کامرس گروپ میں 980 نمبر کے ساتھ بسمہ انور نے پہلی پوزیشن ،دوسری پوزیشن 959 نمبر کے ساتھ مہران حبیب نے حاصل کی ،تیسری پوزیشن 953 نمبر کے ساتھ علیزہ شاہد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن پرائیویٹ امیدوار ثانیہ امان نے 979 نمبر لے کر حاصل کی ،دوسری پوزیشن ایف سیون ٹو گرلز کالج کی ماریہ شرافت نے 975 نمبر کے ساتھ جبکہ اسی کالج کی طاہرہ اعظم نے 968نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،مجموعی طور پر اس سال طلبہ نے طالبات پر سبقت حاصل کی۔
Total 60312 Candidate Get Admission in Exam
فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ امسال مجموعی طورپر 60ہزار 312 امیدواروں نے داخلہ جات جمع کرائے تاہم ان میں سے744غیر حاضر رہے باقی 59ہزار568 امیدواروں میںسے46ہزار112پاس ہوئے اس طرح پاس ہونے والوں کا تناسب 77.41فیصد رہا۔ مجموعی طورپر 13ہزار 400امیدوار فیل قرار پائے ہیں،بیان کے مطابق بارھویں جماعت میں پاس ہونے والے امیدواروں میں سے 6437نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، اسی طرح 7816نے اے گریڈ،11ہزار68نے بی گریڈ،12ہزار 722نے سی گریڈ، 7362نے ڈی گریڈ، 491نے ای گریڈ حاصل کیاہے ،رزلٹ کے مطابق مجموعی جی پی اے 2.94ریکارڈ کیا گیاہے ۔

Use of Unfair means
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو(بارھویں جماعت) کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق امسال دوران امتحان غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کےے جانے کے 56کیسز سامنے آئے جن کا فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کردیا گیاہے ۔بیان کے مطابق43 امیدواروں کے نتائج لیٹ ہیں جن طلباءکے رزلٹ لیٹ ہیں انہیں چاہےے کہ بورڈ دفتر میں رابطہ کرکے اپنے نتائج درست یا جاری کرواسکتے ہیں۔وفاقی تعلیمی بورڈ برائے اعلیٰ و ثانوئی تعلیم کے زیر اہتمام بارھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ ملک اکرم نے بورڈ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ملک بھر میں بہترین امتحانی نظام کو متعارف کرانے میں فیڈرل بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے ، بروقت نتائج کی تیاری بورڈملازمین کی انتھک محنت کی علامت ہے ۔انہوں نے نتائج کی بروقت تیاری میں شامل عملہ مبارکباددی ۔چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ بورڈ کو درست سمت میں ڈال دیا ہے اور اب بورڈ کے تحت روز بروز ترقی کی منازل طے کی جائیں گی ۔ عید سے قبل رزلٹ اس لےے دیے ہیں تاکہ داخلہ جات میں طلباءکو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث پوزیشن ہولڈرز بچوں کو نہیں بلایا گیا ان کی باقاعدہ تقریب عید کے بعد ہوگی۔