PTI’s Shah Mehmood Qureshi Visit His Halqa NA 150 Multan on Motor Cycle
اسلام آباد (آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پانامہ لیکس سیکنڈل پررائے عامہ ہموار کرنے موٹر سائیکل پر میدان میں نکل کھڑے ہوئے۔ ہفتہ کو انہوں نے ملتان میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پورے حلقے کا چکر لگایا اور جگہ جگہ رک کر ملکی حالات خصوصا پانامہ لیکس پر عوام سے بات چیت کی۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے تکلفات ایک طرف رکھتے ہوئے خود عوام سے ملنے اور انکی رائے لینے کا فیصلہ کیا اور میں نے ملتان کے گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف نفرت دیکھی ہے۔ عوام پانامہ لیکس پر عمران خان کے مو قف کی کھل کر تائید کررہے ہیں اور میرے حلقے کے لوگ اسلام آباد سے خوشی کی نوید کے منتظر ہیں۔