Quantcast
Channel: Paki Mag
Viewing all articles
Browse latest Browse all 2829

Nawaz Sharif Address to Sitara Chemical Faisalabad’s 40 MW Coal Fired Power Plant Inauguration Ceremony on 3 Sept 2016

$
0
0

Nawaz Sharif Address to Sitara Chemical Faisalabad’s 40 MW Coal Fired Power Plant  Inauguration Ceremony on 3 Sept 2016

وزیراعظم نوازشریف نے فیصل آباد میں کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا- وزیر اعظم نے ستارہ کیمیکل انڈسٹریز میں نجی شعبے کے تحت کوئلے سے چلنے والی 40 میگا واٹ بجلی منصوبے کا افتتاح کردیا- اپنی نوعیت کا پہلا پاور پلانٹ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا خود کار نظام بھی رکھتا ہے۔ ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے عالمی برادری پاکستان میں ہونے والی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے۔ 2018 میں لوڈ شیڈنگ صرف ختم ہی نہیں بلکہ بجلی سستی بھی کریں گے فیصل آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کول پاور پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا جو ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے سوا 2 سال میں مکمل ہوا، کوئلے سے چلنے والا بجلی گھرصنعتی شعبےمیں بڑا اورمنفرد منصوبہ ہے جس سے 40 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کے حوالے کہا کہ پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئرلائن بنائیں گے جب کہ پی آئی اے میں بہت بہتری آچکی ہے، ادارے بہترہورہے ہیں جبکہ ریلوے کی صورتحال بہترہورہی ہے۔ وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پردل خوش ہوتا ہے، 2 سے 3 سال پہلے پاکستان میں کسی شعبے کے لئے بجلی نہ تھی لیکن ملک میں 3 سال میں بہت تبدیلی آئی جب کہ بجلی کے بحران پا قابو پار ہے ہیں، ملک کے کوئلے کے ذخائرسے استفادہ نہ کرنا بدقسمتی ہے، 2017 میں بجلی کی پیداوارمزید بہترہوگی ، 2018 میں لوڈ شیڈنگ صرف ختم ہی نہیں بلکہ بجلی سستی بھی کریں گے، ہم نے موٹروے جہاں چھوڑی ہمارے آنے تک وہیں تھی، اوراب نامکمل موٹرویزکوہم مکمل کریں گے جب کہ سکھرسے حیدرآباد تک رہ جانے والاموٹروے سیکشن بھی اگلے سال شروع ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی انڈسٹری کو بجلی اورگیس بلاتعطل مل رہی ہے، ملک میں وافراورسستی بجلی مہیا کرناچاہتے ہیں، بجلی کی قلت کے لئے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا، ماضی میں ملک کو اندھیروں کی طرف دکھیلا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 1999 میں جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہم تھے، ترقی کا الٹا سفرہماری بدقسمتی رہی ہے، ہم واپس آئے توملک بہت پیچھے تھا اب صورتحال بدل رہی ہے اور بجلی کے کارخانے درجنوں مقامات پرلگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اورمعیشت کی بحالی کی جنگ لڑرہے ہیں، ملک کے عدم استحکام نے ہمارا راستہ روکا لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے۔ مردان میں دہشت گردوں نے امن خراب کی کوشش کی، دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، دشمن اب بھی چھوٹے موٹے حملے کررہا ہے جس کا خاتمہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بدامنی کی صورتحال کو تبدیل کیا، کھوئی ہوئی روشنیاں واپس آئیں گی جب کہ شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں اور کراچی میں عام آدمی کا معیارزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 نئے اسپتال بنانے کے لئے کام شروع کردیا.

Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (14)

Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (7) Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (8) Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (12) Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (13) Sitara Chemical Faisalabad Power Plant - Nawaz Sharif Inauguration 3-9-2016 (14) Sitara Chemical Industries 40 MW Coal Fired Power Plant Inauguration Ceremony Invitation Card Dated 03-09-2016

Viewing all articles
Browse latest Browse all 2829

Trending Articles